بدھ , 22 جنوری 2020

افغانستان، سرکاری ملازمین کے قتل کی سازش ناکام

افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے سرکاری ملازمین کے قتل کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

( ابلاغ نیوز) کابل میں وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے اتوار کی شب کابل کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے اہم سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے طالبان سرغنہ سرکاری ملازمین کے قتل منصوبہ بندی کی غرض سے کابل آیا تھا۔پچھلے ایک ماہ کے دوران افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے دوسرے اہم طالبان سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دارالحکومت کابل میں پولیس کی ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں کابل کے اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کے پستہ قد شخص کا انتقال

دنیا کے پستہ ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ’کاکھجیندرا تھاپا مگر‘ 27 برس …