جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کو اگنی ون اور ٹو کے بعد اگنی 3 میزائل کے تجربے میں منہ کی کھانی پڑی۔

بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔

(ابلاغ نیوز) بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاؤ کرنا شروع کیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار  کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اور اگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …