بدھ , 24 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ ، فائرنگ سے 6 ہلاک

 (ابلاغ نیوز) افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے دنیا کے سب سے بڑے امن مشن میں موجود اہلکاروں کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر باہر نکل آئے، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کانگو میں سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امن مشن سے نکل جانے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ شہریوں کو باغیوں کے حملے سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔مظاہرین کی طرف سے اقوام متحدہ کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو مشتعل کرنے کے لیے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کانگو ایئر پورٹ کے نواحی علاقے بنی ایریا میں خار دار تاریں لگا کر راستہ بند کیا گیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اقوام متحدہ کے امن مشن کے خلاف نعرے لگائے۔یاد رہے کہ جمعہ کو باغیوں نے شہر پر حملہ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ الائیڈ ڈیمو کریٹک فورسز نامی باغی عسکری تنظیم نے نومبر میں 32 سے زائد شہریوں کو ہلاک کیا، کانگو میں اقوام متحدہ کا دنیا کا سب سے بڑا امن مشن موجود ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …