اتوار , 9 اگست 2020

مشینی کتے جو پولیس کی مدد کریں گے

ابلاغ نیوز امریکی ریاست میسا چوسٹس کی پولیس نے اپنے اسکواڈ میں مشینی کتوں کو شامل کرلیا جو آپریشنز میں اہلکاروں سے آگے بڑھ کر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق میساچوسٹس کی پولیس نے حال ہی میں ’بوسٹن ڈائنامکس‘ کا کامیاب تجربہ کیا، یہ کتے نما مشینیں جرائم کے خلاف لڑنے اور مختلف آپریشنز میں استعمال کی جائیں گی۔ مذکورہ روبوٹ مسلح نہیں البتہ انہیں اسلحے کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی طرح یہ مشینی کتے مشتبہ افراد کی کھوج، مشکوک اشیا کو تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکنالوجی سے لیس بوسٹن ڈائنامکس میں کیمرے نصب ہیں، جب انہیں کسی بھی مقام پر مشن کے لیے بھیجا جائے گا تو اہلکار وں کے پاس موجود ایل سی ڈی میں تمام مناظر آئیں گے۔

مشینی کتوں کے اگلے، دائیں، بائیں حصوں پر کیمرے نصب ہیں جن کا کنٹرول اہلکاروں کے پاس موجود ڈیوائس میں ہوگا، روبوٹ کو اُس ہی ڈیوائس کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹن ڈائنا مکس کو آزمائشی طور پر صرف ایک ریاست کی پولیس کے ساتھ شامل کیا جائے گا، تجربے میں کامیابی کے بعد اسے فرسٹ رسپانڈ ٹیموں سمیت حساس اداروں کی ٹیموں کے ساتھ بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ساحل خون آلود، سمندر کے پانی کا رنگ بھی سرخ ہوگیا، افسوسناک وجہ

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع جزائر فارو میں شکاریوں نے …