جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان پراپرٹی شو 6 اور 7 دسمبر کو دبئی ورلڈ سینٹر میں ہوگا

(ابلاغ نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ 6 اور 7 دسمبر کو دبئی میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مسلسل تیسرے سال پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب تک منعقد ہونے والی دو نمائشوں میں 31 ہزار سے زائد شائقین شرکت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی طرف سے پاکستان بھر میں اب تک 17 بڑی پراپرٹی کی نمائشوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو میں 60 سے زائد اسٹالز پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی نمائش کر یں گے۔ نمائش کے سب سے بڑے سپانسرز ’ایٹین‘ اور ’کیپٹل ا سمارٹ سٹی‘ ہیں۔ اس ایونٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو خطے کی سب سے باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی منافع بخش سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ چونکہ اس پراپرٹی شو میں ملک کے تمام اہم شہروں کی پراپرٹیز موجود ہونگی لہذا یہ ہر بجٹ کے فرد کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر معلومات کو حاصل کرتے ہوئے بہترین فیصلہ کر سکے۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے پہلے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کرنا شاید کچھ مشکل تھا لیکن اب یہ شو بحیثیت خود ایک نام بن چکا ہے جس کی کامیابی صرف دبئی ہی نہیں بلکہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب تک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ نہیں بڑھایا جائے گا، مارکیٹ کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بڑی نمائشوں کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں پیسہ تیزی سے گردش کرے، جب ایسا ہوگا تو پاکستان کی معیشت کو بہت سے حوالوں سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی خطے میں تجارتی حوالے سے ایک الگ پہچا ن ہے جہاں دنیا بھر کی صرف بہترین اور معیاری کمپنیاں ہی اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں،ایسی جگہ پر پاکستانی کمپنی کی جانب سے ایسی بڑی سرگرمی کا انعقاد ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …