بدھ , 24 اپریل 2024

بولنگ کوچ پیسرز کے دفاع میں آگئے

( ابلاغ نیوز) بولنگ کوچ وقار یونس نے بولرز کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسرز توقعات کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے تاہم سب ٹین ایجزز ہیں۔ آسٹریلوی کنڈیشنز میں لائن ولینتھ اور کنٹرول برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔انٹرویو میں بولنگ کوچ نے کہا کہ ان کے پاس پیس کا ہتھیار ہے،ایکشن بھی اچھے ہیں، آنے والے وقت میں یہی بولرز ملک کیلیے پرفارم کریں گے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست …