بدھ , 24 اپریل 2024

دسمبر عمران خان پر بھاری،حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی،مولانا فضل الرحمن

 

(ابلاغ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر عمران نیازی پر بھاری ہوگا اور آزادی مارچ کے بعد سے اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ، پارلیمنٹ میں کسی بھی ترمیم اور قانون سازی نئے انتخابات اور موجودہ وزیر اعظم کے خاتمہ کے بعد ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ متحدہ اپوزیشن نئے انتخابات کے مطالبہ پر سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے سربراہوں کی باہمی مشاورت کا آغاز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قوانین کے تدوین اور آئین میں ترمیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔رفتہ رفتہ کے واقعات کے بحران سے اپوزیشن کے موقف کی تائید ہوگئی ہے،مرکزی کابینہ اور صوبہ پنجاب میں بار بار کی ”رفوگری“ سے حالات کو سنبھالا دینے والے اپنے آپ اور عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں مگر اب عوام حکمرانوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اور آزادی مارچ کے مزید ثمرات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …