جمعرات , 25 اپریل 2024

شمالی کوریا کی امریکہ کو دھمکی

( ابلاغ نیوز ) شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے کہ وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخب کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے اٹھائے ہوئے اہم اقدامات پر قائم رہنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اب جو کرنا ہے اس کا انحصار امریکا پر ہے، امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ چال ہے۔اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا مذاکرات کو اپنے آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال میں اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور شمالی کوریاکےدرمیان 3 مرتبہ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی رویے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے اختلافات کم نہیں ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …