منگل , 23 اپریل 2024

وینزوئیلا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

امریکہ نے وینزوئیلا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک پرنئی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

( ابلاغ نیوز)  امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے وینزوئیلا کے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات و برآمدات والے چھ مال بردار بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کارگو جہازوں کا استعمال وینزویلا کی پٹرولیم مصنوعات کیوبا کو برآمد کرنے میں کیا جا رہا تھا۔بیان کے مطابق وزارت خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول آفس نے چھ کارگو بحری جہازوں انکارو، لوئیسا کیسیریس ڈی ارسمنڈی، مینوئیلا سائنز، پیرامیکونی، تیرےپیما اور یارے نامی مال بردار جہازوں پر پابندی لگادی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے وینزوئیلا کے بجلی کے وزیر لوئس موتا ڈومنگوئیز اور ملک کے نائب وزیر خزانہ یوسٹکیو جوس لگو گومیزا کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جس پر وینزوئیلا کی حکومت نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیوں کا تازہ ترین دور امریکہ کا غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک پر اپنی سیاسی بالادستی حاصل کرنے کا حربہ ہے۔واضح رہے کہ وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کے خلاف اس ملک کے عوام نے مظاہرے کئے اور اپنے صدر مادورو کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …