جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کا 4 عرب ممالک سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے بتایا ہے کہ امریکہ نے 4 عرب ممالک کو فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ قائم کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور مراکش کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ قائم کریں اور عدم جارحیت کے عماہدے پر دستخط کریں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق امریکہ نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سیاسی تعلقات کو استوار کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ مذکورہ عرب ممالک کے سفارتی ذرائع کے مطابق وہ امریکہ کی اس درخواست کا بہت جلد جواب دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …