جمعرات , 25 اپریل 2024

لندن میں امریکی صدر کے خلاف عوامی مظاہرہ

لندن: لندن میں بکنگھم محل میں نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد نے امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو اتحاد کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ کی میزبانی میں بکنگھم محل میں نیٹو کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔ لندن میں نیٹو اجلاس میں امریکی صدر کے حضور ، نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ اور برطانیہ پر امریکی پالیسیوں کے تسلط کے خلاف بکنگھم محل کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور فوجی اخراجات کو کم کرکے صحت اور طبی امور پر توجہ مبذول کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …