جمعہ , 10 جولائی 2020

پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے، غلام سرور خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانا چاہیۓ۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی ریاست اترپردیش میں 8 پولیس اہلکاروں کے قاتل کو مندر سے گرفتار کرلیا گیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں 8 پولیس اہلکاروں کو انتہائی بےدردی سے قتل کرنے والے ملزم …