بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ

 مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں معاشی کارکردگی پر ایک بحث چل رہی ہے اور معاشی کارکردگی پر حکومت اور اپوزیشن کا مختلف مؤقف ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ آزاد عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت سے متعلق کیا رائے ہے

(ابلاغ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ  رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں معاشی کارکردگی پر ایک بحث چل رہی ہے اور معاشی کارکردگی پر حکومت اور اپوزیشن کا مختلف مؤقف ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ آزاد عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت سے متعلق کیا رائے ہے۔

حفیظ شیخ نے بتایا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا، پچھلے سال کے مقابلے میں ساڑھے 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکی ہے اور بلومبرگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں، ڈالر آنے سے خوشحالی ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے، اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو گیاہے جبکہ تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مالی خسارہ کم اور معیشت میں بہتری آئی ہے ،ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا ہے،کاروبار کرنے میں اضانی میں 28 درجے بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا،  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اپنے پروگرام میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ کیا، آئی ایم ایف دنیا کا سب سے بڑا مالی ادارہ ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی ایم ایف نے کہا پاکستان نے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا۔مشیر خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی ہے اور ریٹنگ کو منفی سے ہٹا کر مستحکم قرار دیا ہے، موڈیز کی رپورٹ نے پوری دنیا کو ہماری معاشی اقدامات سے آشکار کیا ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے حکومت کی نہیں پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا، حکومت کا مفاد پاکستان کے مفاد پر حاوی نہیں ہے، یہ میرٹ کی بنیاد پر چلنے والی حکومت ہے، اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے، ایکسچینج ریٹ کے اندر حکومت کی مداخلت نہیں، ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔وزیرحماداظہراورچیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نےکہاکہٹیکس گوشوارےجمع کرانےوالوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 50فیصد اضافہ ہوا،ٹیکس گوشوارے جمع کرانےوالوں کی تعداد 15 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …