جمعہ , 10 جولائی 2020

ترکی نے 21 داعش دہشت گردوں کو ملک بدر کردیا

انقرہ: ترکی نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران 21 داعش دہشت گردوں کو ملک سے نکال کر انھیں اپنے ممالک میں بھیج دیا ہے۔ ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی کے کیمپوں مين اب بھی 938 داعش دہشت گرد موجود ہیں۔ ترکی نے رواں ماہ 11 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ ترکی نے داعش دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس قبل ترکی داعش دہشت گردوں کو شام میں استعمال کرتا تھا۔ ترکی میں امریکہ نے داعش دہشت گردوں کے تربیت کے لئے کیمپ قائم کررکھے تھے جہاں داعشیوں کو تربیت دی جاتی ہے ، لیکن شام کے خلاف امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار کی فوج فضائی بمباری میں مسلمان شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں فضائی بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کی …