جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاھو نے اپنا دورہ برطانیہ کیوں منسوخ کیا؟

(اسرائیل ) اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا۔عبرانی اخبار کے مطابق نیتن یاھو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ لندن کےموقع پر برطانیہ کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر سیکیورٹی خدشات کی بناء پرانہوں نےاپنا دورہ منسوخ کردیا۔ انہیں خدشہ ہے کہ لندن میں انہیں خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔

نیتن یاھو نے کل منگل کے روز نیٹو کانفرنس کے موقع پر لندن کا دورہ کرنا تھا۔ان کے اس دورے میں ان کی جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے بھی ملاقات طے تھی۔جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …