اتوار , 19 جنوری 2020

سعودی عرب کے 2 ڈرون طیارے تباہ

صنعا: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب اتحاد کے دو جاسوس ڈرون طیاروں کو  جیزان اور عسیر میں سرنگوں کردیا ہے ۔یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا ہرلحاظ سے مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت خطرناک ممالک میں شامل

عالمی ادارے دی اسپیکٹیٹر نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا۔مودی …