اتوار , 9 اگست 2020

دادی کو یقین تھا میں ایک دِن ضرور چیمپئن بنوں گا: عامر خان

لاہور(ابلاغ نیوز )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اْن کی دادی کو یقین تھا کہ وہ ایک دِن ضرور چیمپئن بنیں گے۔گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 25 سال پْرانی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اْنہوں نے لکھا کہ ’آج مجھے 25 سال پْرانی تصویر ملی ہے، اِس تصویر میں اتنی گہرائی ہے کہ یہ لاکھوں الفاظ کہہ رہی ہے۔باکسر عامرخان نے لکھا کہ ’یہ تصویر اْس وقت کی ہے جب میں نے پہلی مرتبہ باکسنگ کے دستانے کا جوڑا پہنا تھا اور تصویر میں میرے پیچھے میری دادی بیٹھی ہیں، میری دادی کو ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چیمپئن بنوں گا۔یہ حیرت انگیز تصویر میرے بچوں لمسہ، علینہ، لٹل عامر اور اْن کی بڑی دادی کو دِکھانے کیلئے بہت زبردست ہے۔باکسر عامر خان کی اِس تصویر کو اْن کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور اْن کے ٹوئٹ پر کمنٹ کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …