ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کرکٹر جونٹی رہوڈزکی پاکستان آمد

جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔

(لاہور) اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دی۔جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں۔خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ  اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور  وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …