بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف روسی میڈیا کرنے لگا، امریکا کا بھی خیر مقدم

(لاہور) پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کے آثار بین الاقوامی اداروں کی طرف سے آ رہے ہیں اب روسی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معیشت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ امریکا نے ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا، صرف نومبر میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے بانڈز خریدے گئے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر مالیت کے بانڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، بلومبرگ کی فہرست میں موجود 94 سٹاک مارکیٹس میں پاکستان سٹاک مارکیٹ سب سے اوپر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …