جمعرات , 18 اپریل 2024

یورپ میں قرآن کریم کے بعد قبروں کی بے حرمتی بھی شروع

پیرس: یورپ میں قرآن کریم کے بعد اب قبروں کی بے حرمتی بھی شروع ہوگئی ہے۔ یورپی ممالک میں اس وقت مذہبی انتہا پسندی میں شدت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے اقلیتوں کے دینی مقدسات کی توہین اب معمول بن چکی ہے۔ چند روز قبل ہی یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی اور اب فرانس میں قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کے قریب یہودی قبرستان میں 107 قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشرقی فرانس میں اسٹراسبرگ سے قریب ویسٹوفن یہودی قبرستان میں 107 قبروں پر گزشتہ روز اینٹی سیمیٹک تحریریں ملی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق پولیس اس قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کی واردات پر تحقیقات اور کاروائیاں کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ فروری 2019ء میں کوارٹزن ہائم کے یہودی قبرستان کی بہت سی قبروں کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …