جمعہ , 14 اگست 2020

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،57 افراد ہلاک

 

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،57 افراد ہلاک بتایا گیا ہے کہ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے جو کہ 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،57 افراد ہلاک

بحر اوقیانوس میں موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب 57 افراد ہلاک ہو  گئے ہیں۔ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم IOM نے یہ بات گزشتہ روز بتائی۔آئی او ایم کے مطابق، اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے جو کہ 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ  افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ رواں  سال  کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …