ہفتہ , 25 جنوری 2020

گھانا نے نائیجیرین باشندوں کے کاروباری مراکز بند کر دئیے

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا  کے اپنی سرحدوں کو تجارتی مال کے لئے بند کرنے کے بعد گھانا میں مقیم نائیجیرین باشندوں کی تقریباً ایک ہزار کاروباری جگہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

نائیجیریا کے گھانا کے لئے ہائی کمیشنر سفیر اولوفیمی آبیکوئے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "نائیجیریا کی طرف سے ماہِ اگست میں اپنی سرحدوں کو تجارتی مال کے لئے بند کرنے کے جواب میں گھانا  میں مقیم نائیجیرین باشندوں کے ایک ہزار  کے قریب کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے”۔

سفیر آبیکوئے نے کہا ہے کہ نائیجیرین  باشندوں کی کاروباری جگہوں کو گھانا ٹریڈ یونین کی طرف سے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نائیجیریا اور گھانا کے درمیان تعلقات کا دوستی کے دائرہ کار میں جاری رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ کی بڑی اقتصادی طاقتوں میں  شامل ملک  نائیجیریا  کا سلامتی اور اقتصادی وجوہات کی بنا پر ماہِ اگست سے اپنی تمام  سرحدوں کو تجارتی مال کے داخلے کے لئے بند کرنا  مغربی افریقی ممالک  کی اقتصادی سوسائٹی ECOWAS کے رکن ممالک  میں بحران کا سبب بنا ہے۔

ECOWAS کے بعض رکن ممالک نے  اس فیصلے کے خلاف  ردعمل کے طور پر نائیجیریا کے تجارتی مال کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے جبکہ گھانا نے ملک میں موجود نائیجیرین باشندوں کے کاروباری مراکز کو بند کر دیا ہے

یہ بھی دیکھیں

ایران، امریکی جرائم کو یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کرے گا

تہران: ایرانی وزارت سائنس ، ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی کے پلاننگ کے منیجنگ جنرل نے کہا …