جمعرات , 6 اگست 2020

امریکہ خلائی فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: پوٹین روسی صدر ولادیمیر پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین   نے کہا ہےکہ   امریکہ اب خلا سے  عسکری  آپریشن کرنے کی  تیاریوں میں ہے  جو کہ  فی الوقت ہمیں کسی ڈرامے  کا تصوراتی خیال لگتا ہے

روسی صدر ولادیمیر پوٹین   نے کہا ہےکہ   امریکہ اب خلا سے  عسکری  آپریشن کرنے کی  تیاریوں میں ہے  جو کہ  فی الوقت ہمیں کسی ڈرامے  کا تصوراتی خیال لگتا ہے۔پوٹین نے سوچی میں      روسی بحری بیڑے    کی توسیع  اور جدت پسندی پر مبنی ایک  تقریب سے خطاب میں      کہا کہ بعض بڑے ممالک اب   خلا   میں  جدید فوجی نظام کو فروغ دینے کی لگن میں ہیں  جن میں امریکہ بھی شامل ہے  البتہ  فی الحال  مجھے یہ منصوبہ کسی ڈرامے کا تصوراتی خیال لگتا ہے۔ پوٹین نے مزید کہا کہ روس  خلائی اسلحے  کے خلاف ہے مگر اپنی فوج کو   جدید برقی نظام سے لیس کرنے  کا  ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …