منگل , 28 جنوری 2020

"ریاست مدینہ کے خواب کیلئے پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا”

راولپنڈی( چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا، ریاست مدینہ کے خواب کے لیے سب سے پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کا کہناتھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا،احتساب کرنا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے خواب کے لئے سب سے پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا،بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے،نیب نے328ارب روپے کی وصولی کی،نیب کرپشن کے70سالہ مرض کواکیلا دور نہیں کرسکتا،کرپشن70سال پرانا مرض ہے۔

چیئرمین نیب کا مزید کہناتھا کہ کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں اڑھائی ہزار سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

 تہران:  اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک 1600 ٹن …