پیر , 21 ستمبر 2020

امریکہ کی ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرکی معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے یمن میں یمنی مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیرکمانڈر عبدالرضا شہلائی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کا دعویٰ ہے کہ شہلائی تہران اور صنعاء میں آتا جاتا ہے اور وہ امریکا کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عہدیدار شہلائی کے بارے میں معلومات دینے یا خطے اور یمن میں ایرانی مالیاتی نظام میں خلل پیدا کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار عبدالرضا شہلائی کے بارے میں معلومات جمع کررہا ہے۔ اس کے بارے میں معلومات دینے پر 15 ملین ڈالرکے انعام کا اعلان کیاگیا ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہلائی یمنی مجاہدین کو اسحلہ کی فراہمی کے ساتھ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیرپرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …