ہفتہ , 18 جنوری 2020

سعودی طالب علم کا امریکی نیول بیس پر حملہ، تین ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا کے بحری اڈے پر ایک سعودی طالب علم نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب کی فوج کا رکن ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق سعودی طالب علم کو کلاس روم میں حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

مقامی شیرف کے دفتر نے حملے میں آٹھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہینڈگن کا استعمال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاس واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں ہونے والے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔‘

ان کے مطابق ’سعودی بادشاہ کا کہنا ہے کہ سعودی عوام حملہ آور کے وحشیانہ اقدام پر سخت برہم ہیں، اور یہ کہ یہ شخص کسی بھی صورت میں امریکی عوام سے محبت کرنے والے سعودی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا۔‘

بدھ کو بھی پرل ہاربر فوجی اڈے پر ایک امریکی اہکار نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی صدر سیلاب سے متاثر افراد کی امداد کے لیے صوبہ سیستان و بلوچستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے …