جمعہ , 19 اپریل 2024

خاتون کا مغز چاولوں میں ڈال کر کھانے والا درندہ صفت قاتل گرفتار

منیلا: فلپائن کی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے اُس کا مغز کھانے والے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ للویڈ بگ ٹانگ پر الزام تھا کہ اُس نے ایک اجنبی خاتون کو قتل کیا اور پھر اُن کی کھوپڑی سے مغز نکال کر کھایا۔

پولیس نے نوجوان کو جمعرات کے روز منڈانو جذیرے کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے اہلکاروں نے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔

رپورٹ کے مطابق منڈانو جزیرے کے قریب سے خاتون کے کپڑے بھی برآمد ہوئے، مقتولہ کا گھر جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر دور ہے۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے للویڈبگ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ شدید بھوک اور شراب کے نشے میں دھت تھا کہ اسی دوران خاتون نے آکر  انگریزی زبان میں گفتگو کی تو وہ سمجھ نہ سکا اور غصے میں اُس پر تشدد شروع کردیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکا ہے، وہ خاتون کے ساتھ چل رہا تھا اسی دوران حملہ کر کے اُسے قتل کیا اور بھوک مٹانے کے لیے کھوپڑی سے مغز نکالا اور انہیں چاؤل کے ساتھ کھایا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے مقتولہ کی کھوپڑی کو گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کے اعضاء برآمد کر کے انہیں اسپتال منتقل کردیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …