ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت میں زندہ دفن کی گئی نومولود بچی روبہ صحت

نئی دہلی : بھارت میں زمین میں دفن کیے گئے مٹی کے برتن میں سے زندہ ملنے والی نومولود بچی کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی بھارت میں زمین میں دفم مٹی کے برتن سے زندہ برآمد ہونے والی نومولود بچی کو اکتوبر کے وسط میں خون میں زہریلے اور فاسد مادے کے سرایت کرنے اور خطرناک حد تک پلیٹلیٹس گرنے کے باعث انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ماہر امراض اطفال اور اس نومولود بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر روی کھنہ نے بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ اسپتال میں طویل علاج کے بعد اب اس بچی کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ بہتر طور پر سانس لے رہی ہے جبکہ اس کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں بھی بہتر آئی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس کے والدین کا سراغ نہیں لگایا گیا ہے اور لواحقین کے انتظار کی لازمی مدت کے بعد اسے گود لینے سے متعلق انتظامات کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں چلڈرن ویلفیئر حکام کی تحویل میں ہے، یہ بچی حادثاتی طور پر اکتوبر میں ایک مقامی دیہاتی کو اس وقت ملی تھی جب وہ اپنی مردہ پیدا ہونے والی بیٹی کو دفن کر رہا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …