ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل فائیو ڈرافٹنگ مکمل، کراچی کنگز نے باصلاحیت کھلاڑی چُن لیے

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے تمام فرنچائز کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مضبوط کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

کراچی کنگز

پلاٹینیم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے کرس جورڈن کو منتخب کیا گیا ہے، گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے شرجیل خان کا انتخاب کیا ہے۔

اسی طرح کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کا انتخاب کیا ہے، سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے وکٹ کیپر محمد رضوان، عمید آصف، زاہد محمود، ڈین لارنس اور علی خان کو منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ارشد اقبال کو منتخب کیا ہے جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام پلنکٹ اور اویس ضیا کا انتخاب کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پلاٹینیم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کو منتخب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ اور گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل خان، ٹائمل ملز، عبدالناصر کا انتخاب کیا ہے، ایمرجنگ کیٹیگری میں عارش علی، اعظم خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری میں کیمو پال اور خرم منطور کو شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز

پلاٹینیم کیٹگری میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لن کا انتخاب کیا ہے، گولڈ کیٹگری میں سمت پاٹل کو منتخب کیا گیا ہے۔

سلور کیٹگری میں سیکوگے پراسننا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو شامل کیا گیا ہے، ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے محمد فیضان کو منتخب کیا ہے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیندل سیمنز اور دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز

پلاٹینیم کیٹیگری میں معین علی کو منتخب کیا گیا ہے اور پلاٹینیم پک ٹو میں جنوبی افریقہ کے رلی روسو کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف، روی بوپارہ کو شامل کیا ہے، گولڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ، عثمان قادر، فیبین ایلن کو منتخب کیا ہے، ایمرجنگ کیٹیگری میں روحیل نذیر کا انتخاب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

پلاٹینیم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور کولن انگرام کو منتخب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا گیا ہے۔

گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کا انتخاب کیا ہے، سلور کیٹگری میں فل سالٹ ظفر گوہر کو منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عاکف جاوید، احمد صفی عبداللہ کا انتخاب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں سیف بدر اور ویڈر ڈوسن کو منتخب کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی

ڈائمنڈ کیٹگری میں پشاور زلمی نے انگلینڈ کے ٹام بینٹن اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو منتخب کیا ہے، گولڈ کیٹگری میں لیم ڈاسن کا انتخاب کیا گیا ہے، سلور کیٹیگری میں راحت علی، محمد محسن، ڈوائن پریٹوریس، عادل امین کو منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عامر خان، عامر علی کو منتخب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیام لیونگ اسٹن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …