پیر , 27 جنوری 2020

چین کاایرا ن کے ایٹمی مسئلے کے حقیقی حل کیلئے مذاکرات پرزور

چین نے ایرا ن کے ایٹمی مسئلے کے حقیقی حل کے لئے مذاکرات اوربات چیت پرزوردیاہے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunyingاپنی معمول کی بریفنگ میں ویانامیں ہونے والے ایران کے ایٹمی معاہدے کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ معاہدے کے فریقین کوجامع معاہدے کی تکمیل اورموثر عملدرآمد کیلئے کام جاری رکھنا ہوگا۔ترجمان نے کہاکہ چین ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل کے لئے تمام فریقین سے ملکر کام جاری رکھے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران میں اڑھائی ہزار سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

 تہران:  اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک 1600 ٹن …