جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت؛ نامعلوم افراد فوجی چھاونی میں گھس کر اسلحہ لے اڑے

نئی دہلی : نیٹ نیوز) نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کی قابلیت اور پیشہ ورانہ تربیت کی قلعی اس وقت کھل گئی جب مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد اڈے میں گھس کر وہاں سے اسلحہ لے کر فرار ہو گئے اور بھارتی سورما منہ دیکھتے رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پچ ماری میں واقع فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں رات کے وقت چند نامعلوم افراد اڈے میں گھس گئے اور رائفلیں اور گولیاں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واردات کے بعد فوجی اڈے میں کھلبلی مچ گئی، پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی گئی جبکہ دیگر فوجی تنصیبات، ریلوے سٹیشن، ایئرپورٹ اور دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزموں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …