ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانوی شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدکھول دی گئی


لندن: برطانیہ کے شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدباقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے جس کا افتتاح ترک صدر رجب طیب اردوان نے کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 23ملین پاؤنڈز کی لاگت سے بننے والی اس ماحول دوست خوبصورت مسجد میں بیک وقت ایک ہزار نمازی نماز پڑھ سکیں گے ۔اس کے زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے ۔برطانیہ کی پہلی ماوحول دوست مسجد کو مارکس بارفیلڈ آرکیٹیکٹس کمپنی نے ڈیزائن کیا اورمسجد کو ماحول دوست بنانے کیلئے ایسی لکڑی استعمال کی گئی ہے جو ان جنگلات سے لی گئی جن میں درخت کاٹنے سے ماحول پر اتنا اثر نہیں پڑتا اور مسجد کی چھت ایسے بنائی گئی کہ سارا سال روشنی اندر آتی رہے ۔ مسجد کی تعمیر میں کیمبرج شہر کے فنِ تعمیر، اسلامی آ رکیٹیکٹ اور علاقے کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے ۔مسجد کو برطانیہ کی سب سے خوبصورت مسجد کہا جا رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …