جمعرات , 25 اپریل 2024

خانیوال کا ضرورت مند خاندان مدد حاصل کرنے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:خانیوال سے تعلق رکھنے والی فیملی دادرسی کے لئے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر پہنچ گئی، غربت ہے اور دونوں میاں بیوی بیمار ہیں پنجاب حکومت سے بارہا اپیل کی لیکن کوئی امداد نہ ہو سکی، محمد عمران نامی شہری نے وزیر اعظم سے اپیل کر دی.

خانیوال سے تعلق رکھنے والا محمد عمران بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ بیماری کی حالت میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب پہنچ گیا. محمد عمران نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ خود پولیو کا شکار ہے جبکہ اس کی اہلیہ کو مہلک بیماریاں لاحق ہیں جن کا علاج کروانا عمران کے بس میں نہیں ہے. اس حوالے سے پنجاب حکومت کو بارہا دفعہ درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی داد رسی نہ ہو سکی ہے.

محمد عمران کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سےدردر کی ٹھوکریں کھارہےہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے. ہماری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ جو امید ہم نے پی ٹی آئی سے وابستہ تھی اسے توڑا نہ جائے اور ہمارا ساتھ دیا جائے. متاثرہ خاندان کی اپیل ہے کہ حکومت نا صرف مالی معاونت کرے بلکہ علاج کے اخراجات بھی برداشت کرے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …