جمعہ , 19 اپریل 2024

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج، پاکستانی وفد شرکت کریگا

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، پاکستان کا 5 رکنی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے 40 اہداف کے حصول پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پر پیش رفت دکھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …