جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان: طالبان کے حملوں میں 13 ہلاک

طالبان نے صوبے قندوز کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار مارے گئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار مارے ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …