ہفتہ , 20 اپریل 2024

سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

 

ناسا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ 26 دسمبر کو کیا جائے گا۔سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں بھی مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا۔ گرہن کے وقت سورج چاند کی مانند نظر آئے گا، جسے پاکستان میں مکمل طور پر دیکھا جاسکے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مکمل سورج گرہن کا نظارہ 20 سال بعد پاکستان میں دیکھا جاسکے گا، اس سے قبل 11 اگست سال 1999 کو یہ منظر دنیا بھر میں دیکھا گیا۔

ماہر فلکیات کے مطابق غروب آفتاب سے پہلے جن جن ممالک میں سورج گرہن ہوگا، وہاں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ اس دوران چاند جب مکمل طور پر سورج کے سامنے آئے گا تو سورج کی 80 فیصد روشنی کم ہونے سے اندھیرا چھا جائے گا۔

سال کا آخری سورج گرہن پاکستان کے ساحلی علاقوں کراچی، گوادر سمیت دیگر حصوں میں واضح ہوگا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 26 دسمبر کی صبح 7:34 پر شروع ہوگا، جب کہ صبح 8:46 پر سورج کو مکمل گرہن لگے گا۔ صبح 10: 10 پر گرہن کم ہوکر ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …