منگل , 23 اپریل 2024

فوری طور پر حکومت تشکیل دی جائے؛ آیت اللہ سیستانی

بغداد: شیعہ مرجع تقلید آیت‌الله سیدعلی سیستانی کے نمائندے «شیخ عبدالمهدی الکربلایی» نے کربلا میں خطبہ جمعہ میں انکا پیغام پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے: بلاشک عوام جب میدان میں اتر آتے ہیں تو صاحبان اقتدار پر دباو میں اضافہ ہوجاتا ہے کہ درست کام کریں مگر ضروری ہے کہ یہ مظاہرے تشدد اور تخریب سے پاک ہو۔بیان میں مزید کہا گیا ہے: امید ہے کہ نیے وزیراعظم اور کابینے کا انتخاب جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ کام بیرونی مداخلت کے بغیر انجام پانا چاہیے۔بیان کے مطابق شیعہ مرجع تقلید نے کسی خاص فرد یا امید وار کی حمایت نہیں کی ہے اور شفاف انداز میں کام کی ہدایت کی گیی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …