ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کا ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر بارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے افغانستان اورایران کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے بارڈرمارکیٹ کیلئے وزارت تجارت کوٹاسک دے دیا۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران اورافغانستان کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بارڈرمارکیٹ کیلئے وزارت تجارت کوٹاسک دے دیا ہے،افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کےساتھ بارڈرمارکیٹس کامعاملہ اٹھایاجائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کی جائیں گی،سرحدوں پرباڑاورسمگلنگ کی وجہ سے تجارت متاثرہورہی ہے،بارڈرمارکیٹس سے مقامی آبادی کوتجارتی سہولتیں میسرآسکیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …