جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹڈی دل کے جھنڈ کا پی آئی اے کی پرواز پر حملہ

کراچی سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ٹڈی دل کے جھنڈ سے ٹکرا گیا مگر پرواز کو بحفاظت کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

ٹڈی دل کا جھنڈ کراچی سے کوئٹہ جانے والے قومی ائیر لائن کے طیارے سے ٹکرایا مگر پرواز بحفاظت کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

طیارے سے ٹڈیوں کے جھنڈ ٹکرانے سے جہاز کی ونڈ اسکرین اور طیارے کے اگلے حصے پر نشانات آ گئے۔

چند ماہ قبل ٹڈی دل نے ضلع تھرپارکر میں بھی حملہ کر دیا تھا جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی تھی جب کہ گزشتہ ماہ ٹڈی دل نے کراچی کا بھی رخ کیا تھا جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

سجاول کے گاؤں میں بڑی جسامت کے چمگادڑوں نے ٹماٹر اور چیکو کی فصلوں پر حملہ کیا— جیو نیوز اسکرین گریب
دوسری جانب سجاول کے گاؤں میں بڑی جسامت کے چمگادڑوں نے ٹماٹر اور چیکو کی فصلوں پر حملہ کر دیا جس سے دونوں فصلیں برباد ہو گئیں۔ مقامی افراد نے فائرنگ کرکے کئی چمگادڑوں کو ہلاک کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …