ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، نیشنل گارڈز کے 3 اہلکار ہلاک

مینیسوٹا: امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کرسمس کی مناسبت سے پروگرام کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …