منگل , 21 جنوری 2020

انٹرن شپ میں نو گھنٹے سونے پر ایک لاکھ روپے کا انعام

سوتے سوتے پیسہ کمانے کی بات

کون ایسا ہوگا جسے یہ کہا جائے کہ آپ کو سونے کے لیے پیسے ملیں گے تو وہ سونے کے لیے تیار نہ ہو۔
آپ حیران نہ ہوں کیونکہ انڈیا کی ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے انٹرن شپ کے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس میں نو گھنٹے سونے کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
نیند کے تعلق سے کام کرنے والی کمپنی ‘ویک فٹ’ یعنی تروتازہ بیدار ہوں نے اپنی انٹرن شپ کا نام ‘ویک فٹ سلیپ انٹرن شپ’ رکھا ہے۔
اس کے تحت منتخب امیدواروں کو 100 دنوں تک روزانہ نو گھنٹے سونے کے لیے کہا جائے گا۔
اس کی ایک شرط یہ ہے کہ ‘کام’ کے دوران اس میں شرکت کرنے والے افراد لیپ ٹاپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔
بنگلور کی کمپنی ویک فٹ کے ڈائریکٹر چیتنیا راما لنگے گوڈوا نے بزنس انسائڈر کو بتایا کہ ان کی ‘سلیپ انٹرن شپ کا مقصد نیند کے ذریعے صحت پر لوگوں کی توجہ کو واپس لانا ہے اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو کہ اچھی نیند کے گرویدہ ہیں۔’
اس انٹرن شپ کے دوران کمپنی منتخب امیدواروں کی نیند کی نگرانی بھی کرے گی جس میں ان کی کمپنی کے میٹرس پر سونے سے پہلے اور بعد کی نیند کی نگرانی بھی شامل ہوگی۔
ایک لاکھ کی انعامی رقم 100 دن تک مسلسل روزانہ نو گھنٹے سونے والوں کو ہی دی جائے گی۔
پیسے کی بات سے ياد آیا کہ انڈیا میں ان دنوں پیاز کی قیمت آسمان پر ہے یعنی اوسطاً وہ 100 فی کلو ہو چکی ہے۔
جہاں ملک بھر میں پیاز کی قیمت اس طرح آسمان چھو رہی ہو اور پیاز لوٹے جانے کی خبریں ہوں وہاں ممبئی کے ایک ریستوراں کے باہر ایک بوری پیاز کا یوں پڑے ہونا انتہائی تعجب کی بات ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی عوام کی استقامت امریکا کی تلملاہٹ کا سبب ہے، رہبر انقلاب اسلام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کے موقع پر …