ہفتہ , 8 اگست 2020

دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سری لنکن ٹیم دورے کے لیے دستیاب اپنے اہم کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے لیے سری لنکن ٹیم آج کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔تاہم دورہ پاکستان سے قبل ہی سری لنکا کے اہم بولر سرنگا لکمل ڈینگی کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔سری لنکن میڈیا کے مطابق سرنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان پاکستان کو شکست دینے کیلئے پرعزم

دوسری جانب سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ ہماری پہلی بیرون ملک سیریز ہو گی، یہ میچز ہمارے لیے اہم ہیں۔سری لنکن کپتان نے کہا لڑکوں نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہم پاکستان کو سیریز میں شکست دینے کے لیے پرُعزم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پی ایس ایل کے انعقاد میں بھارتی بورڈ کیجانب سے روڑے اٹکانے کی سازش ناکام

اسلام آباد: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے …