منگل , 28 جنوری 2020

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، فواد عالم کی 10 برس بعد واپسی

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کئی برسوں بعد فواد عالم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری ٹیسٹ نومبر 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا ٹیم کی سلیکشن تنہا نہیں کرتا بلکہ 6 سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا غور سے جائزہ لیکر انتخاب کرتے ہیں، سب کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم منتخب کی گئی تھی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔کئی سال سے ٹیم سے باہر رہنے والے فواد عالم قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں اب تک 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے کہ اس بار ٹیم میں موقع ملے گا۔

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا ہم نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران میں ہونے والے عالمی ویٹ لفٹنگ کپ میں18ممالک کی شرکت

18ممالک کے ویٹ لفٹرز نے رشت میں منعقدہ عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے …