جمعرات , 25 اپریل 2024

موسم سرما میں بالوں کے مسائل کا حل

ہم سب کو موسم سرما کا بے حد انتظار ہوتا ہے، اس موسم کی سوغات سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ سردیاں اپنے ساتھ کچھ مسائل بھی ساتھ لاتی ہیں۔

موسم سرما میں جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے بھی بے شمار مسائل جنم لینا شروع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو موسم سرما میں بالوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

دو منہ کے بال

موسم سرما آتے ہی دو منہ کے بالوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ یہ ہے کہ بالوں کو ایک یا آدھا انچ تراشنے سے دو منہ کے بال ختم ہو جاتے ہیں۔

خشکی و سکری

موسم سرما میں جلد خشک ہونے کے ساتھ سر کی جلد یعنی ’اسکیلپ‘ بھی خشک ہو جاتی ہے جس کے وجہ سے بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے نیم اور ناریل کے تیل کو ملا کر لگایا جائے، ایسا کرنے سے بالوں کی جلد نم اور سر میں خارش اور خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

روکھے اور خشک بال

سردیوں میں ہم سب کے بال روکھے، خشک اور بے جان نظر آتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک انڈے میں 2 چمچ زیتون کے تیل کو اچھی طرح ملا کر سر میں لگائیں اور اسے ایک گھنٹے بعد دھو لیں، ایسا کرنے سے بال نرم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

بال گرنا

موسم سرما میں تقریباً ہر کسی کو ہی یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے بال تیزی سے گر رہے ہیں، اس صورتحال سے بچنے کے لیے سر میں نیم گرم تیل کا مساج کرنا بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو  اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …