جمعرات , 25 اپریل 2024

جنرل قمر جاوید جاجوہ لاہور پہنچ گئے

لاہور: پاک فوج کے سربراہ آج لاہور میں اپنا مصروف ترین دن گزاریں گے جس دوران وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

 پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا دورہ رحیم یار خان اور بہاولپورر کا کیا جس کے بعد اب وہ لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آمد پر داتا صاحب حاضری بھی دی ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی آمد کے موقع پر داتا صاحب کے اطراف سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، جنر ل قمر جاوید باجوہ نے داتا صاحب حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف اس موقع پر داتا صاحب کے احاطے میں بیٹھ گئے اور کچھ وقت بھی گزارا جس دوران وہ فاتحہ خوانی کرتے رہے۔یاد رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے حکومت کو قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …