جمعرات , 25 اپریل 2024

میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکا امریکی دعوی من گھڑت ہے:انصار اللہ

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکے امریکی دعوے کو من گھڑت قراردیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نےمیزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جہاں یمن کی بحری بری اور فضائی حدود حملہ آور ممالک کے قبضے میں ہوں اور یمن پرحملہ آور ممالک حتی تیل، دواؤں اور غذائی مواد والی کشتیوں کو داخل نہیں ہونے دیں ایسے میں کیسے میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی اس ملک میں داخل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ یمنی فوج اور قبآئل اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب پر مہلک ضربیں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انصار اللہ کے رکن نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو دیئے جانے والے مہلک ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کررہا ہے۔محمد علی الحوثی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر یمن پر اپنے حملوں کو روک دیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …