منگل , 23 اپریل 2024

ٹرمپ کا عالمی بینک کو ہدایت، چین کو قرضہ نہ دیا جائے۔

امریکی صدر اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضہ نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا ہے کہ عالمی بینک چین کو قرضے کیوں دے رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے، اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک چین کو قرضوں کی فراہمی روکے۔واضح رہے کہ عالمی بینک نے جمعرات کے روز چین کو جون 2025ء سے کم شرح سود پر ایک سے ڈیڑھ بلین ڈالر امداد دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …