جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے صدر نے نئے سال کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے شمسی سال 1399 کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا انحصار تیل پر بہت ہی کم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال  کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرکے ایرانی حکومت کو اقتصادی میدان میں کمزور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور آئندہ بھی ایرانی قوم کے خلاف ان کی سازشیں اور کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

صدر روحانی نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں دشمن نے ایران کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن دشمن کی کوششوں کو ایران کے دلیر اور غیور عوام نے ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔ایران کے صدر نے کہا کہ صنعتی اور پیداواری شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رکھ کر دشمن کی کوششون کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …