پیر , 27 جنوری 2020

امریکا میں ایک اور فلسطینی شہری جج تعینات

واشنگٹن : امریکی حکام نے ریاست الینوئے میں ایک فلسطینی نڑاد شہری کو عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

غیر خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روحی شلبی کی امریکا کی ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں میں جج کے عہدے پر تعیناتی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔

الینوی ریاست میں فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔ شلبی پہلے فلسطینی ہیں جو امریکا میں جج جیسے اہم منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی میں فلسطینی نژاد شہری کو امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کی عدالت کا چیف جج مقرر کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر میں امریکی فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛ امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجوں …