ہفتہ , 20 اپریل 2024

ساؤتھ ایشین گیمز، انعام بٹ نے فائنل کا میدان مار لیا

کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے تین پاکستانی پہلوانوں نے میدان مار لیا، انعام بٹ نے فائنل میں نیپال کے پہلوان کو ہوم گراؤنڈ پر چت کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں حریف کھلاڑیوں کو چت کیا۔

رپورٹ کے مطابق 92 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا مقابلہ نیپالی پہلوان کےساتھ ہوا جس میں انہوں نے حریف کھلاڑی کو ایسے داؤ لگائے کہ وہ میچ نہ جیت سکا اور فائنل کے فاتح پاکستانی پہلوان رہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو پہلوانوں محمد بلال اور عمیر بٹ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں 7 پاکستانی پہلوان حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کوچ سہیل رشید اور مینیجر ثقلین بھی ٹیم کے ہمراہ نیپال میں ہی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراٹے کے کھیل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پانچ میڈلز اپنے نام کیے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …